۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر /  دیدار نایب رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان با آیت الله اعرافی

حوزہ/ لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین نے کہا: کئی سالوں سے مغربی دنیا اور استکباری قوتوں نے عرب اور اسلامی ممالک کو ظلم کی زنجیر وں سے باندھ رکھا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے اس زنجیر کو توڑ دیا اور غرور کی استکبار کو کچل دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی خطیب نے اتوار 14 اپریل کی شام کو حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات میں کہا:ایران کو پورا حق حاصل تھا کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کو منہ توڑ جواب دے، اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا کہ اس کا قول اور عمل ایک ہے۔

انہوں نے کہا : کل کا ایران آج کے ایران سے بہت مختلف ہے ، وہ ’’وعدہ صادق‘‘ یعنی ایک سچا وعدہ کہ جسے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام نے کیا تھا، پوری طاقت اور قوت کے ساتھ صیہونی حکومت کے خلاف پورا ہوا، یہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا میں اسلامی نظام کی طاقت اور قدرت کی ایک علامت ہے۔

لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین نے مزید کہا: دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے پر ایران کا ردعمل ایران کا ایک فطری حق تھا، اس جوابی حملے سے ثابت ہوا کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور صرف باتیں نہیں کرتا، اپنے حق کو چھین لیتا ہے، چاہے جتنی بھی قربانی دینی پڑے لیکن یہ ملک اپنا اور اپنے عوام کا دفاع کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی خطیب نے کہا: کئی سالوں سے مغربی دنیا اور استکباری قوتوں نے عرب اور اسلامی ممالک کو ظلم کی زنجیر وں سے باندھ رکھا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے اس زنجیر کو توڑ دیا اور غرور کی استکبار کو کچل دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .